311

حلقہ این اے جلال پورکی سیاسی تاریخ -

2002 ء کے عام انتخابات میں تحصیل جلالپور پیر والا کے علاقوں پر مشتمل پہلی مرتبہ قومی حلقہ معرض وجود میں آیا تھا۔ اس سے قبل یہ علاقہ پی پی 169 ملتان (10) کہلاتا تھا۔
 قیام پاکستان کے بعد سے ہی اس حلقے کی سیاست پر دیوان خاندان چھایا رہا ہے سابقہ رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری کے والد دیوان سید غلام عباس بخاری صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کرتے رہے۔ دیوان سید غلام عباس بخاری1977 ء کے  عام انتخابات تک کامیابی حاصل کرتے رہے اور انہیں کسی الیکشن میں شکست نہ ہوئی۔1985 ء کے غیر جماعتی انتخابات میں پہلی مرتبہ دیوان  سید عاشق حسین بخاری نے حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے-
حلقہ این اے 153ملتان(4)
جنرل الیکشن 2002ءکا انتخابی نتیجہ درج ہے -
 بیرسٹر سید نجف حسین شاہ
پارٹی :پاکستان پیپز پارٹی 
حاصل کردہ ووٹ :24560
دیوان سید جعفر حسین بخاری 
پارٹی :پاکستان مسلم لیگ ن 
حاصل کردہ ووٹ:57209
رانا محمد قاسم نون 
پارٹی پاکستان مسلم لیگ ق
حاصل کردہ ووٹ :55395
مسٹر صدیق احمد 
پارٹی :پاکستان تحریک انصاف 
حاصل کردہ ووٹ :844
نواب محمد اقبال خان 
پارٹی :متحدہ مجلس عمل 
حاصل کردہ ووٹ :1285۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار دیوان سید جعفر حسین بخاری نے 1814ووٹوں کے فرق سے رانا محمد قاسم نون کو شکست دے کر کامیاب قرار پائے -
حلقہ این اے 153ملتان (4)
جنرل الیکشن 2008ءکا انتخابی نتیجہ درج ذیل ہے :-
دیوان سید عاشق حسین بخاری 
پارٹی نام :پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم 
حاصل کردہ ووٹ :69246
رانا محمد قاسم نون 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ:68762
دیوان سید حیدر عباس بخاری 
پارٹی نام :پاکستان پیپز پارٹی 
حاصل کردہ ووٹ :16875
بیرسٹر سید نجف حسین شاہ 
پارٹی نام :پاکستان مسلم لیگ ن
حاصل کردہ ووٹ :3334
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دیوان سید عاشق حسین بخاری نے 484ووٹوں کے فرق سے آزاد امیدوار رانا محمد قاسم نون کو شکست دے کر کامیاب قرار پائے -
حلقہ این اے 153ملتان(4)
جنرل الیکشن 2013ءکا انتخابی نتیجہ درج ذیل ہے :-
دیوان سید عاشق حسین بخاری 
پارٹی :پاکستان مسلم لیگ ن 
حاصل کردہ ووٹ :94298
رانا محمد قاسم نون 
پارٹی :پاکستان پیپز پارٹی 
حاصل کردہ ووٹ :88553
ملک سعید خورشید پنوہاں 
پارٹی :پاکستان تحریک انصاف 
حاصل کردہ ووٹ :17931
دیوان سید محمد عباس بخاری 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :2276
رانا محمد شہزاد نون 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :2206
نواب محمد اقبال خان
پارٹی :ٹی ٹی این پی 
حاصل کردہ وو ٹ:1162
خورشید عباس لانگ
پارٹی :متحدہ قومی مومنٹ 
حاصل کردہ ووٹ :736
صدیق احمد 
آزاد امید وار 
حاصل کردہ ووٹ 1154
دیوان سید مظفر عباس بخاری 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ 676
برسٹر نجف حسین شاہ 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :576
سہیل اسلم بھٹی 
آزاد امید وار 
حاصل کردہ ووٹ :505
ملک محمد ہاشم 
آزاد امید وار 
حاصل کردہ ووٹ :262
اقبال حسین 
آزاد امید وار 
حاصل کردہ ووٹ :216
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دیوان عاشق حسین بخاری  نے 5745 ووٹوں کے فرق سے پاکستان پیپز پارٹی کے امیدوار رانا محمد قاسم کو شکست دے کر کامیاب قرار پائے -
حلقہ این اے 153ملتان (4)2016ء میں  ضمنی الیکشن ہوا  رانا محمد قاسم نون نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی وہ مارچ 2016ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اےملتان (6) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  رانا محمد قاسم  نون نے 107,737 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک غلام عباس کو شکست دی۔
حلقہ این اے 159ملتان (6)
جنرل الیکشن 2018ءکا انتخابی نتیجہ درج ذیل ہے :-
رانا محمد قاسم نون 
پارٹی :پاکستان تحریک انصاف 
حاصل کردہ ووٹ :102754
دیوان سید محمد ذوالقرنین بخاری 
پارٹی :پاکستان مسلم لیگ ن 
حاصل کردہ ووٹ :99477
دیوان سید محمد حیدر عباس بخاری 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :7610
محمد عباس
پارٹی :تحریک لبیک پاکستان
حاصل کردہ ووٹ :6034
نواب محمد اقبال خان
پارٹی :ٹی ٹی این پی 
حاصل کردہ ووٹ 3226
محمد شہزاد حسین 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :2234
نغمہ مشتاق لانگ 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :1639
مہدی عباس خان لنگاہ 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :1555
رانا محمد شہزیب احمد نون 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :1120
رانا شہر یار نون
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :373
محمد اصغر 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :368
محمد اکرم 
آزاد امید وار 
حاصل کردہ ووٹ :340
صدیق احمد 
آزاد امیدوار 
حاصل کردہ ووٹ :307 
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا محمد قاسم نے 3277کے ووٹوں کے فرق سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار دیوان سید ذوالقرنین بخاری کو شکست دے کر کامیاب قرار پائے -
اگر ہم مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے حلقہ جلال پور پیر والا کا جائزہ لیں یہاں پانچ بار انتخابات ہوئے ہیں تین بار یہاں دیوان خاندان قومی سیاست پر غالب رہا اور دو بار یہاں سے رانا محمد قاسم  نون کامیاب ہوئے اس حلقہ میں سیاسی پارٹیوں کا نظریاتی ووٹ بہت محدود ہے اور اس حلقےمیں شخصی ووٹ اور دھڑے بندی کی سیاست ہمیشہ عروج پر رہی ہے -

بشکریہ اردو کالمز