دنیا میں بڑے سے بڑے دعوے ہوتے ہیں لیکن اپنے دعوے کو سچ بنا کے کوئی پیش نہیں کرسکتا اس کی سب سے بڑی وجہ ہیں
خود پے اعتماد نہ ہونا
جی ہاں سب سے بڑی وجہ خود پے یقین نہ کرنا اپنی ہر قابلیت کو ٹھکرانہ،خود کو نااہل قرار دینا.
دنیا میں جتنے بھی انسان ہے سب میں الگ الگ قابلیت اور ہنر ہوتی ہے اور اپنے اپنے طور پر الگ الگ سوچھ رکھتے ہے لیکن جو چیز نہیں ہے وہ ہیں خود اعتمادی
دنیا میں جتنے بھی دانشور اور باشعور لوگ ہیں ان سب کو خود پے پورا اعتماد ہے اور تھا کہ وہ قوم کے لئے اقدام اٹھا سکتے ہے
ڈر اور خوف سے بالاتر ہوکے اور خود پے اعتماد کرکے آج وہ اس مقام تک پہنچے ہے کے انکا نام تاریخ میں لکھا گیا ہیں وہ جسمانی طور پر تو مردے ہے لیکن انکا نام ابھی بھی زندہ ہیں وہ ابھی بھی ہمارے نظروں میں زندہ ہے اور ہمارے ہر کام میں ہمیں نصحیت کرتے رہتے ہیں اور اپنے کارناموں سے ہمیں ہمت اور جذبہ دیتے ہے
کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے خود اعتمادی جس کو لے کے آپ کامیابی کے آخری سیڑھی تک آسانی سے پہنچ سکتے ہے کیوں کے کامیابی اس وقت تک اپکو نہیں مل سکتی جب تک اپ اس کے لئے پوری طور پر تیار نہ ہو اور اپنے کئے ہوئے محنت کو اچھا ثابت نہیں کرتے
سب کی طرح آپ میں بھی کوئی نہ کوئی ہنر اور صلاحیت موجود ہے جس کو آپ کبھی کبھار چاہ کے بھی باہر نکالنے کی کوشش نہیں کرتے کیوں کے اپکے اندر ایک ایسی خوف ہیں بے یقینی کی آپ سمجھتے ہے کچھ برا ہوگا میں کچھ کر نہیں پاونگی یہ معز تمہاری وہم ہے جو تمہیں کچھ بھی کرنے نہیں دیتی اور محدود کر کے رکھتی ہے
خود پے بھروسہ کرنے کا مطلب کامیابی کو اپنے طرف بھلانا زندگی میں تم جو بھی کرنا چاہتے ہو وہ لے کے رہو شرط یہ ہیں کے خود پے اعتماد رکھو خود میں یقین اور جزبہ پیدا کرو کے تم سب کچھ کر سکتے ہو کیوں کے دنیا تمہارے کارناموں سے اور تم سے اس وقت تک دلچسپی نہیں لے گا جب تمہیں خود پے یقین نہ ہو
اگر آپ چاہتے ہیں کے آپکے کارکردگی آپ تک محدود ہو کے زنگ آلود نہ ہو تو اپنے کار کردگی سامنے لاو بغیر خوف کے...