176

"یہ ویران مسجد پتہ ہے کیا کہہ رہی ہے؟

"یہ ویران مسجد پتہ ہے کیا کہہ رہی ہے؟
یہ تمھیں یاد دلا رہی ہے کہ وہ "الصمد" ہے۔۔
تمہاری عبادتوں سے بے نیاز ہے۔۔۔
اس کا نظام چل رہا ہے۔۔۔
یہ نظام بھی تمہارا محتاج نہیں۔۔۔
وللہ جنود السموات والارض۔۔
سارے آسمان اور زمین کے لشکر اسی کے ہیں۔۔۔
اور تم؟
تم تو اس کی عبادت کرنے کے لئے بھی اس کے اذن کے محتاج ہو۔۔۔
 يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
اے انسانو!
تم فقیر ہو اس کے در کے۔۔۔۔
اور اللہ غنی ہے۔۔۔تعریف کے قابل۔۔۔۔
 غور کریں تو یہ ویرانی بھی اللہ کا ذکر ہے۔۔۔
یہ اس کی یاد ہے۔۔
اس کی کبریائی کا اظہار۔۔۔
اور ہماری بے بسی کا۔۔۔
کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ مومنوں کے دل اللہ کا ذکر سن کر پگھلیں؟
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّۙ-وَ لَا یَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْؕ-وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ(الحدید- ۱۶)
کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اعتراف کر لیں۔۔۔
دل سے اسے بڑا مان لیں۔۔
اوراپنے گناہ اس کے سامنے رکھ دیں۔۔۔
اس سے معافی مانگ لیں۔۔۔
وہ معاف کرنے والا ہے۔۔
محبت کرنے والا ہے۔۔۔
وھوالغفور الودود۔۔۔

#روشنی
 

بشکریہ اردو کالمز