افواج پاکستان کا عالمی سطح پر بلند مورال  382

افواج پاکستان کا عالمی سطح پر بلند مورال 

افواج پاکستان کی تاریخ ہمیشہ اپنے عزم، جرات اور استقامت سے سرفراز رہی ہے ہمیشہ سے آج تک افواج پاکستان نے نہ صرف داخلی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بھرپور قربانیاں پیش کی ہیں بلکہ خارجی محاذوں پر بھی دشمن کے ناپاک عزائم کا بھرپور مقابلہ کیا ہے ان محاذوں میں ایک نمایاں کامیابی بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص ہے جس میں افواج پاکستان نے اپنی دفاعی حکمت عملی اور شجاعت سے بھارت کی جانب سے پیدا کیے جانے والے خطروں کا مقابلہ کیا۔
آپریشن بنیان مرصوص نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مستحکم کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قیمت پر تیار ہے یہ آپریشن ایک شجاعانہ قدم تھا جس کے ذریعے افواج پاکستان نے نہ صرف بھارت کی کئی ایئربیس ، الیکٹرک سپلائی ،سائبر حملے ،رافیل جیسے جنگی طیارے ،چیک پوسٹیں ،ڈیفنس سسٹم ،میزائل اور ڈرونز  کو تباہ کیا بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو خاک میں ملا دیا اس آپریشن کی کامیابی نے دشمن کے حوصلے کو توڑا اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرایا۔
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی ائیر فورس کو "فضاؤں کی بادشاہ" اور افواج پاکستان کو "دنیا کی بہترین افواج" قرار دینا ایک عظیم اعزاز ہے جو نہ صرف پاکستانی فوج کی طاقت و مہارت کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں منفرد مقام رکھتی ہے۔
 پاکستانی ائیر فورس کی بے مثال صلاحیتوں کو مختلف جنگی محاذوں پر سراہا گیا ہےآپریشن بنیان مرصوص میں جہاں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا وہیں پاکستانی ائیر فورس نے اپنی اڑانوں اور فضائی حملوں سے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔ 
یہ نہ صرف پاکستان کی فضائی قوت کی مضبوطی کا عکاس ہے بلکہ اس کے جدید ہتھیاروں، تربیت یافتہ پائلٹس اور ٹیکنیکل مہارت کا بھی غماز ہے۔
"فضاؤں کی بادشاہ" کا خطاب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستانی ائیر فورس عالمی سطح پر اپنی فضائی طاقت اور جنگی حکمت عملی میں بے مثال ہے اس کی تربیت، ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ سازی کے شعبوں میں مسلسل ترقی نے اسے دنیا کے طاقتور ترین فضائی دستوں میں شامل کر دیا ہے۔
 آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی بے پناہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا ہے دنیا بھر میں جہاں مختلف ممالک اپنی فوجوں کے بارے میں فخر کرتے ہیں پاکستان کی افواج کو اس بات پر خاص فخر ہے کہ ان کے مشن پر عملدرآمد، ایمانداری اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن مثالی ہے افوج پاکستان نے ملکی دفاع کے لیے ہر وہ قدم اٹھایا جو ملکی دفاع کے لیے ضروری تھا افواج پاکستان کے ہر ایک دستہ نے اپنی ذمہ داریوں کو کامیابی سے ادا کیا ہے۔
دنیا کے بہترین افواج کا خطاب اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی فوج نہ صرف اپنی عسکری مہارت میں بلکہ اپنے جنگی منصوبوں، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور امن مشنوں میں بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے افواج پاکستان نے  ملکی سالمیت کے لیے ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرتی ہے۔
 آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی ائیر فورس اور افواج پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و احترام دینے کا یہ پیغام ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوجوں میں شامل ہے ان کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی حکمت عملی عالمی سطح پر تسلیم کی گئی ہے-
افواج پاکستان کی شجاعت اور کامیاب آپریشن کے بعد دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی عوام کو مبارکباد دی ہے ان کا یہ اقدام ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے-
امریکن صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید بھی پیدا ہوئی ہےصدر ٹرمپ کی مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر سہرایا گیا ہے۔
 افواج پاکستان نے اپنی بہادری، حکمت عملی اور قومی یکجہتی کے ذریعے نہ صرف اپنے دشمنوں کو شکست دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی طاقتور دفاعی صلاحیتوں کا بھی لوہا منوایا  امریکن صدر کی مصالحانہ کوششیں عالمی سیاست میں پاکستان کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہیں پاکستان نے اپنے دفاع کی حفاظت میں جو شجاعت اور استقامت دکھائی ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سنہری مثال بنے گا۔
اس شاندار کامیابی کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا گیا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جب قوم اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہوتی ہے تو کوئی بھی طاقت اس کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی۔

بشکریہ اردو کالمز