267

افواج پاکستان ہماری ریڈلائن 

    ملک پاکستان اس وقت شدیدمعاشی وسیاسی عدم استحکام کاشکارہے۔بحرانی کیفیت میں جعلی خبریںاوربے بنیادالزام تراشی عدم استحکام اوربحرانوں میں مزیداضافے کاسبب بن رہی ہے۔قانون کی حکمرانی ،ہرخاص وعام کیلئے معیاری اورفوری انصاف کی فراہمی۔مالی بے ضابطگیوں کیخلاف سخت کارروائی،ملک دشمن عناصرکی فوری نشاندہی اوراُن کے خلاف سخت ترین ایکشن ناگزیرہوچکاہے۔معاشرے میں پھیلتی بے یقینی اوربے چینی کاخاتمہ کیے بغیرآگے بڑھناممکن نہیں رہا۔ایک مخصوص سیاسی وصحافی طبقہ ہروقت افواج پاکستان کیخلاف زہراگلنے میں مصروف رہتاہے ۔حکومت کوچاہیے کہ ایسے عناصر کی چھان بین کرکے معلوم کیاجائے کہ ان کے اس عمل کے پیچھے کسی ملک دشمن قوت کاہاتھ تونہیں۔سوشل میڈیاپرپابندی ممکن نہیں البتہ فیک نیوزاوربے بنیادالزامات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انتخابی عمل کوشفاف وغیرجانبداربنائے بغیرسیاسی عدم استحکام کاخاتمہ ممکن نہیں۔کسی بھی اُمیدواریاجماعت کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کرنابھی سخت ترین جرم ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا۔سیاستدان مل کرقانون سازی کے ذریعے انتخابی عمل کوغیرمتنازعہ بنانے کیلئے انقلابی اصلاحات نافذکریں۔سیاستدان جمہوری نظام کواتنامضبوط بنائیں کہ کوئی فردیاادارہ مداخلت نہ کرسکے۔جب تک سیاستدان چوردروازے سے ایوان اقتدارتک پہنچنے کی کوشش کرتے رہیں گے تب تک انتخابی عمل کاشفاف وغیرجانبدارہوناممکن نہیں۔افواج پاکستان ہماری ریڈلائن ہے لہٰذاہمیں چاہیے بطورادارہ افواج پاکستان کیخلاف کسی بھی ملک دشمن سرگرمی یامہم کاحصہ بننے کے بجائے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ڈٹ کرمقابلہ کریں ۔کورکمانڈرکانفرنس کے بعدآئی ایس پی آرکا کہناتھاکہ مسلح افواج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مشکلات کے باجود مسلح افواج نے الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی اوردیے گئے مینڈیٹ کے مطابق مسلح افواج نے ذمہ داری کے ساتھ انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان کاکردارآئین کے مطابق ہوناچاہیے ۔کوئی پاکستانی 9مئی جیسے شرمناک واقعہ کی حمایت نہیں کرسکتا۔9مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے لازم ہے کہ تمام ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے پرتحقیق،تفتیش،انصاف اورسزاکاعمل اس قدرشفاف ہوناچاہیے کہ کسی کوتنقیدتک کرنے کاموقع نہ ملے۔کسی بے گناہ کیخلاف معمولی سی کارروائی بھی شدیدناانصافی تصور ہوگی جسے قبول نہیں کیاجاسکتا۔پوری قوم افواج پاکستان اوردیگرسیکورٹی اداروں کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔فیک نیوز،معاشی وسیاسی عدم استحکام کاخاتمہ ایوان میں موجودحکومت اوراپوزیشن سب کی اولین ذمہ داری ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے بالکل ٹھیک کہاکہ عوام نے آپ کوووٹ اس لیے نہیں دیاکہ آپ ایوان میں پہنچ کرگالم گلوچ یاشورشرابے میں وقت ضائع کریں۔دھاندلی کیخلاف احتجاج ضرورکریں پراپناقومی فریضہ بھی اداکریں جوآپ کے ووٹرنے آپ کے ذمے لگایاہے ۔
 

بشکریہ اردو کالمز