500

میری نظر میں لبرل ازم

میری نظر میں لبرل ازم

مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق ہے! اپنی مرضی کے کپڑے جوتے پہن سکتی ہوں اور اپنی پسند کا پیشہ اختیار کر سکتی ہوں! ۔ میں اپنی پسند سے شادی کر سکتی ہوں یہ میری انفرادی آزادی ہے ۔ میں اس سماج کا حصہ ہوں!

میری کچھ سماجی ذمہ داریاں ہیں جن کو نبھانا میرا فرض ہے۔میرے ہاتھ اور زبان سے میرے ہمسائے محفوظ رہیں یہ بھی میری سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے ۔

قانون کی بالا دستی یہ ہے کہ تمام لوگ قانون کے سامنے جوابدہ ہیں! ۔ ایک ممبر قومی اسمبلی کو ایک خاک روب پر قانونی طور پر کوئی برتری نہیں ۔ میں کسی بھی طبقے، رنگ و نسل سے تعلق کیوں نا رکھتی ہوں! قانون کی نظر میں ہم سب برابر ہیں! ۔ لبرل ازم کے مطابق جمہوری نظام ہی ہے جس کے تحت ریاست کی چھت تلے انسانی اور انفرادی حقوق محفوظ ہیں ۔ میں کسی بادشاہ کی غلام نہیں بلکہ جمہوری ملک کی بادشاہ ہوں! ۔

فری مارکیٹ کی ہی بدولت مجھے اپنی ریاست میں رہتے ہوئے کسی بھی ملک کی بنائی ہوئی اشیاء سستے داموں خرینے تک رسائی حاصل ہوگی ! مزید یہ کہ ایک ریڑھی والے کو بھی روزی کمانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا ایک پلازے میں بیٹھے بیوپاری کو حاصل ہے لبرل ازم کے حوالے سے چند سوالات و جوابات کیا شراب پینا یا پارٹیوں میں جانا لبرل ازم ہے؟

                یہ کسی کی بھی ذاتی پسند تو ہو سکتی ہے محض لبرل لوگوں کی نہیں! کیا داڑھی والا شخص یا برقے والی خاتون لبرل ہو سکتی ہیں؟ جی ہاں! کیونکہ لبرل ازم کا تعلق کسی کے حلیے سے ہرگز نہیں ہے کیا لبرل ازم آپکی اسلام سے دوری کا سبب ہے؟ بالکل نہیں! بلکہ جس آزادی اور حدود کا تعین اسلام کرتا ہے لبرل ازم بھی اسی کا خواہاں ہے کیا لبرم ازم ایک سوچ کا نام ہے؟ نہیں!

بلکہ یہ زندگی گزارنے کا طریقہ کار یا سیاسی فلسفہ تو ہو سکتا ہے لیکن صرف سوچ تک محدود نہیں! کیا لبرم ازم کسی بھی مذہب کے خلاف بنیاد فراہم کرتا ہے؟ ہر گز نہیں! لبرل ازم کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے نا ہی کسی بھی مذہب کے خلاف کوئی بنیاد فراہم کرتا ہے اگر میں رمضان میں روضے نہیں رکھتی تو اسکا تعلق میری ذاتی زندگی سے ہے! لبرل یا غیرمذہبی ہونے سے نہیں!

بشکریہ اردو کالمز