محسن جنوبی پنجاب (سید یوسف رضا گیلانی)  580

محسن جنوبی پنجاب (سید یوسف رضا گیلانی) 

اگر آپ ملتان شہرکی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں تو ملتان شہرکاشمارپاکستان کے جدید شہروں میں ہوتا ہے, صفائی کے حوالے سے بھی ملتان کو آپ متوازن شہر کہہ سکتے ہیں, یہ سارا کریڈٹ محسن جنوبی پنجاب سابقہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو جاتا ہے-
 2009ء سے پہلے ملتان شہر بے یارو مددگارتھا, جگہ جگہ ٹریفک کا رش ہوتاتھاہر طرف حادثات رونما ہوتے تھے, آپ دوپہر کے وقت ملتان کے مرکز 9نمبرچوک سے آسانی سے نہیں گزر سکتے تھے ٹریفک کا اتنا رش ہوتا تھا,سڑکیں کشادہ نہیں تھیں-
شہرمدینتہ الاؤلیاء کی قسمت اس وقت جاگی جب پاکستان پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم پاکستان کے منصب سے نوازا بڑے مزے کی بات یہ تھی کہ تمام پارٹیوں نے سید یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کو سہرایا, سید یوسف رضا گیلانی نے جس طرح پورے ملک کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی لوگ آج بھی دل سے سید یوسف رضا گیلانی کی خدمات کو سہراتے ہیں, شہر مدینتہ الاؤلیاء میں ترقی کا ایسا لازوال پیا چلا کہ شہر کا نقشہ یکسر بدل دیا, جگہ جگہ فلائی آورز کا قیام, سڑکوں کی کشادگی, شہر سے باہر سینکڑوں لنک روڈز کا قیام, ہیڈ محمد والا جیسابڑا منصوبہ جوجنوبی پنجاب کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا پورا کیا,سرائیکی صوبہ کی مؤثر آواز بنے عملی طور کاوشیں کیں, بطور وزیر اعظم تمام اتحادیوں پارٹیوں کو جوڑ کے رکھا, سید یوسف رضا گیلانی نے لاکھوں ملازمتیں دیں, یہ بات مشہور تھی کہ جو بندہ بھی ملازمت کے لیے گیلانی صاحب کے پاس چلا جاتا ہے , گیلانی صاحب خالی ہاتھ واپس نہیں بیھجتے تھے, سید یوسف رضا گیلانی صاحب کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے, ملتان کے لوگوں نے 2018ء کے انتخابات میں گیلانی خاندان کو ریکارڈ ووٹ دیے , اتنے ووٹ جنوبی پنجاب میں کسی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیداور کو نہیں ملے بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ جس طرح پورے پاکستان میں کسی ایک شخص کو نوازنے کے لیے جھاڑو پیھرا گیا تھا, یہاں بھی وہی جھاڑو کام کرگیا ورنہ قومی اسملبی کی تینوں نشتوں پر گیلانی خاندان کامیاب ہوچکا تھا, جان بوجھ کر رزلٹ تبدیل کیے گئے-
اپریل 2022ءکی تحریک عدم اعتماد سے پہلے سینٹ کے انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی نے جس طرح اس وقت  کےحکومتی پارٹی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کرکے سب کو حیران کردیا تھا, اس وقت سے ہی آس حکومت کے زوال کا آغاز ہوگیا تھا,اگر ہم بطور شخصیت سید یوسف رضا گیلانی صاحب کو دیکھیں تو گیلانی صاحب ایک عہد ساز شخصیت کے مالک ہیں, نرم مزاج, شائستہ لبو لہجے کے مالک, اعتدال پسند, جمہوریت کے علمبردار, عزم و استقلال کے پیکر,جود تواضع, محبت کے داعی اور وفاکی علامت ہیں, اگر آپ ملتان کے چار قومی حلقوں کا سروے کریں تو آپ کو خود یقین ہو جائے گا کہ سید یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے لوگ کتنی محبت کرتے ہیں آنے والے انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے حیران کن نتائج دے گی -

بشکریہ اردو کالمز