446

کبھی ہار نہ مانیں

انسان روز اول سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لٸے کوشش شروع کردیتا ہے۔ کچھ لوگ تو اپنے مقصد میں کامياب ہوجاتے ہیں اور کچھ ناکام ہوجاتے ہیں ناکام ہونے والوں میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو جلد ہمت ہار جاتے ہیں.انسان جس قدر مشکلات سے لڑتا ہے تو وہ اتنا ہی مضبوط ہوجاتا ہے.
ناکامی تو کسی انسان کو پسند نہیں اور ہر انسان  اس سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے  لیکن یہی ناکامی ہے جو انسان کو کچھ کر دکھانے کی ہمت دیتی ہے۔
ملیکہ چند, جو انڈیا کے ایک گاٶں میں نامور استانی جانی جاتی تھی اسے اپنے شعبے سے پیار تھا اور اپنے سٹوڈنٹس سے اپنے بچوں کی طرح پیش آتی. پھر کیا ہوا کہ ایک دن وہ اسکول آگ کی ذد میں آکر راکھ بن گیا۔
گاٶں والے ہمت ہار گٸے اور سمجھ گٸے کہ اب ان کے بچے اسکول سے محروم رہینگے
ملیکہ ، جو اُس کمیونٹی کے لوگوں سے مختلف تھی اور  ایک الگ سوچ رکھتی تھی. انہوں نے والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ کوٸی بھی مصیبت یا ناکامی ہمیشہ کے لٸےنہیں ہوتی بلکہ ان میں ہمارے لٸے سبق چھپے ہوۓ ہوتے ہیں. پھر اس نے گاٶں والوں کے ساتھ مل کر اسکول کی تعميرات کے لٸے فنڈ اکھٹے کیے اور ایک نٸی امید کے ساتھ آگے بڑھی اور ہمت نہیں ہاری اور آخرکار اسکول پھر سے بحال ہوگیا۔
پاگل نہیں تھا ایڈیسن جس نے 9999 مسلسل ناکامیوں  کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری اور لوگوں کے باتوں کی پروا کیے بغیر جہدِمسلسل جاری رکھا آخرکار اپنے مشن میں کامياب ہوگیا اور بلب ایجاد کیا جو دنیا کے بہترین ایجادات میں شامل ہے۔
انسان زندگی میں ہمیشہ یہی کوشش کرے کہ دوسروں کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزاٸی کرے کیونکہ یہ وہ الفاظ ہے جو انسان کو یہ ہمت دیتا ہے کہ وہ یہ راستہ، یہ منزل عبور کر سکتا ہے اور منزلِ مقصود تک پہنچ سکتا ہے
انسان کبھی ہمت نہ ہارے اور مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے کیونکہ مشکل حالات  ہی ہیں جو ہمیں کچھ کر دکھانے کی ہمت اور حوصلہ دیتے ہیں اور انسان تب ہی مشکلات سے نکلنے کی طاقت رکھتا ہے جب وہ ُبرے حالات سے گزرا ہو اسی لٸے انسان کبھی ہار نہ مانے کیونکہ اسے یہ نہیں پتہ کہ وہ کاميابی کے کتنے قریب ہے۔
جو انسان ہمت نہ ہارے اور ہر پیش آنے والے مصائب کا مقابلہ کرے تو کاميابی مقدر بن جاتی ہے اور لوگوں میں ایک مثال بن جاتی ہے۔
زندگی میں کٸی دفعہ ایسا ہوتا ہے جہاں سب آپ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اگر پھر بھی آپ ہمت نہ ہاریں اور حالات کا سامنا کریں تو آپ ایک بہترین مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور پھر وہی لوگ آپ سے جڑنے کی کوشش کرتے ہیں
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونیں منظر سے

جس حال میں جینا مشکل ہو ، اس حال میں جینا لازم ہے​

بشکریہ اردو کالمز