*تعلیم اور شعبہ صحافت!*  1031

*تعلیم اور شعبہ صحافت!* 

 

کسی بھی شعبے سے وابستگی کے لیے  شعبہ سے متعلق تعلیم ضروری ہے تاکہ معاشرے میں کسی بھی شعبے سے وابستگی کی صورت میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے یہاں افسوسناک بات یہ کہ ہمارے ملک میں تعلیم کو خاطر خواہ نہیں لایا جاتا  یہاں جہالت اور لالچ کا عالم یہ کہ چند سال کی فرضی پریکٹس کے بعد چند پیسوں کی خاطر وہ شخص بھی ڈاکٹر بن بیٹھتا ہے جس نے میڈیکل سائنس کی کتاب کبھی دیکھی بھی نہیں ہوتی۔۔۔

 

 اور اگر بات کریں صحافت کی یہ وہ شعبہ ہے جو پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرتا ہے بات چاہے صحت کی ہو سیاست کی ہو یا کسی بھی جرم کی کھیل، کلچر یا قانون کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں صحافی ایک مثبت اور اہم کردار ادا کرتا ہے صحافی دنیا کو حقیقت سے آشنا کرواتا ہے سچ اور حق کا پرچار کرتا ہے صحافی عام آدمی کی آواز بنتا ہے۔۔۔ 

 

 _*لیکن کیا ہوتا ہے اگر صحافت کو انصاف نہ ملے؟*_ 

 

 _*اگر جرائم پیشہ عناصر صحافت کا سہارا لیں؟*_ 

 

پڑھی لکھی صحافتی قیادت کی بھرپور جدو جہد کے بعد آج پھر ملک *پاکستان* میں صحافت کو عزت اور اعتبار کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔۔۔

 

 صحافی اگر اپنے شعبے سے بے ایمانی کریں یا بدمعاش صحافت کا لبادہ اوڑھ لے تو کسی دہشت گرد سے کم نہیں!

صحافت جیسے پاکیزہ شعبے کی آن کو برقرار رکھنے کے لیے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا صحافت میں دلچسپی لینا اور صحافت کا شعبہ اختیار کرنا ویسے ہی ضروری ہے جیسے فوج یا ڈاکٹری۔۔۔

 

 تا کہ  صحافت کو آئندہ بھی جرائم کی پشت پناہی کرنے والوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھا جا سکے اور حق، سچ کا پرچار ہو عام عوام کی آواز بلند ہو مظلوم کو انصاف ملے جرم کا پردہ فاش ہو اور قوم حقیقت سے باخبر رہے۔۔۔

 

تعلیم کو فروغ دیں حق، سچ کا پرچار کریں مظلوم کا ساتھ دیں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں! *پاکستان* زندہ آباد ۔۔۔

 

بشکریہ اردو کالمز