325

بجلی منصوبوں پر حکومتی اقدامات

یوں تو بجلی ہماری ضرویات میں سے ایک اہم ضرورت ہے آج کے دور میں معاشرتی ، کاروباری ، ملکی ترقی کی بنیاد صرف بجلی ہے ، عام آدمی سے لیکر فیکٹریاں ، کارخانے ، دکانیں ہوں یا کوئی بھی شعبہ بجلی کا ہی مرہون منت ہے ۔گھر میں کھانا بنانے سے لیکر کپڑے کی استری تک کیلئے بجلی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔ آج کے جدید دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس کیلئے موبائل وغیرہ چارج کرنے میں بجلی کی مدد لینا پڑتی ہے ، بچوں کی پڑھائی بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے اسی لئے بجلی ایک نعمت سے کم نہیں ۔ 
قارئین کرام 
آج میرے مضمون کا عنوان بھی بجلی کے حوالے سے ہی ہے یوں تو حکومت پاکستان گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بجلی گھر تعمیر کررہی ہے اور اس وقت پورے گلگت بلتستان کے ہر نالہ جات جہاں پر پانی زیادہ ہے  وہاں پاور پروجیکٹ بنائے جارہے ہیں اس حوالے سے بلتستان کے خوبصورت علاقے سرمیک میں دو میگاواٹ بجلی گھر کے منصبوبے کی تعمیراتی کا آخری مرحلے میں ہے انشااللہ اس سال کے دستمبر کے آخر تک بجلی گھر مکمل ہوکر علاقے سے بجلی کی بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ مہدی آباد کے مقام پر تین میگاواٹ بجلی گھر کے منصوبے کا باقاعدہ ٹینڈر ہوچکا ہے جس پر جلد کام شروع کرکے جلد بجلی کی قلت کو دور کرینگے اسی طرح ہماری سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقون جہاں جتنا ہوسکے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ادھر بلتستان کے صدر مقام اسکردو اور جی بی کے شہر اقتدار گلگت میں بھی بجلی کی صورتحالگھمبیر ہے اس کیلئے بھی گلگت بلتستان کے محکمہ واٹراینڈپاور ڈیپارٹمنٹ اور حکومت بجلی کا نظام درست کرنے کیلئے  مختلفمنصبوبے ہنگامی بنیادوں پر منظور کرچکی ہے۔ بجلی منصوبے زیادہ رکھنے پر محکمہ واٹراینڈپاور اور موجودہ حکومت کو داد اور خراج تحسین کے  مستحق ہے ابھی موجودہ حالات میںسکردو میں بجلی کا نظام سردیوں میں نالوں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی شہروں کو کم مل رہے ہیں اس پر بھی متعلقہ محکمہ نے مزید کام کررہے ہیں بلتستان کے خوبصوت علاقہ ضلع کھرمنگ میں اس وقت باقی علاقوں کے نسبت بجلی کی نظام بہتر اور یہاں پر کہی بجلی گھر بروقت بنانے کی وجہ سے کافی بہتر ہے یہاں ضلع کھرمنگ میں اللہ تعالی کی فضل وکرم سے ایک منٹ کیلئے بھی بجلی جاتی نہیں اس حوالے سے ضلع کھرمنگ باقی ضلعوں کے نسبت خوش قسمت ضلع تصویر کیا جاتا ہے یہاں بجلی کی بہتر نظام پر محکمہ واٹراینڈپاور کھرمنگ کے تمام ملازمین کی کوششوں اور محنت کسی سے دھکی چھپی نہیں اور یہاں کے عوام محکمہ برقیات اور حکام بالا سے لے کر چھوٹے سٹاف پر بہت خوش ہیں یہاں کے نالوں میں پانی کی کوئی کمی نہیں۔ یہاں پانی سال بھر بہتا رہتا ہے موجودہ حکومت یہاں پر زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی کوشش کرنا چاہیے جس کا فائدہ حکومت خود اور یہاں کے عوام کو ہوگا یہاں بجلی گھر زیادہ سے زیادہ بجلی گھر بنانا چاہیے یہاں بجلی گھر زیادہ بنانے سے بہتر ہوگا اس وقت کچھ علاقوں میں بجلی گھر سے دوسرے علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہورہے ہیں لیکن اکثر علاقوں بجلی گھر بنایا ہوا ہے وہاں پانی کمی کے باعث ان علاقوں میں بجلی بند پڑے ہوئے ہیں جس سے حکومت محکمہ اور یہاں کے غریب عوام کو نقصان کا سامنا ہے یہاں کے عوام کا یہی مطالبہ ہے کہ اگر یہاں کی عوام کو بجلی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں تو سکردو میں زیادہ سے زیادہ بجلی گھر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔۔ یہاں کے نالوں میں سینکڑوں بجلی گھر بنانے کا موقع ہے ۔لہذا حکومت وقت اور محکمہ واٹراینڈپاورحکام سے گزارش ہے کہ یہاں پورے گلگت بلتستان بجلی بحران سے نکالنے کیلئے زیادہ میگاواٹ کے بجلی گھر کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ گلگت بلتستان کو جلد بجلیمیں خود کفیل ہو اور دیگر اضلاع کو بجلی فروخت کرنے کی اہلیت میں اضافہ ممکن ہو

بشکریہ اردو کالمز