ژوب کی سطح پر ولمہ سرمایہ کاری کا ایک اہم مرکزHub of Investment کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ تین برادر اور قریبی گاوں کی اجتماعی ملکیت ہیں جسمیں کلی علی خانزئی،شہابزئی اور کلی ونئی شراکت دار ہیں۔مزید یہ کہ ولمے کے تقسیم پلاٹ ایک منفرد طریقے سے کی گئ ہیں یعنی ہر پلاٹ 100 =10000×100فٹ پر مشتمل ہوتی ہے،کشادہ سڑکیں،مسجد،سکول اورمدرسے کے لئے علیحدہ زمین فراہم کی گئ ہیں جو ایک احسن قدم ہے۔ یہ چند سال پہلے ژوب کی تاریخ میں ولمہ کو ایک معاشی ترقی وخوشحالی بنانے کا ایک اہم ذریعہ بنانے کے لئے ایک ترقی پسند اور مستقبل فکرانہ فیصلہ کیاگیا کہ ولمہ کو ایک معاشی مثالی جگہ بنائی جائے گی جس کے باعث نہ صرف لوگوں کی زندگی بلکہ آنے والے نسلوں کے بھی تبدیل ہوجائے گی۔ جن کی مثبت اثرات آج لوگوں کی معیارزندگی سے لگایاجاسکتا ہے، ان کے بچے باہر شہروں میں تعلیم کے حصول کے لئے بہیج دئے گئے،لوگوں کے پاس بنیادی وسائل پیداہوئی اور خوشحال زندگیاں بسرکرنے لگے۔ دلچسپ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ نیو اڈہ مکمل ہونے کے بعد خوشحالی کی ایک اور نئی فضاپیداہوجائے گی۔مزید یہ کہ نیو اڈہ ولمے کی ترقی اور سرمایہ کاری کوتیز کرنے کے لئے بہترین اہمیت کا حامل ہے۔ ولمہ کے آغاز کے بعد سرمایہ دار طبقے کے جیبوں سے نوٹ نکل کر غریب طبقے کی طرف شروع ہونے لگے یہ کہنا شاید غلط نہیں ہوگا یہ مساوی نظام Equal System کی ایک اہم مثال بن گئ،اس کے علاوہ عام غریب طبقے کے افراد Property کے مالک بن گئے اور جائیدادوں کی خریدوفروخت میں اپناسرمایہ کاریInvestment کرنے لگے، جو ایک سنسنی خیز تبدیلی ہے۔ معاشیات کے اصول کے مطابق سرمایہ زمین کے برعکس قدرتی طورپرپیدانہیں ہوتا بلکہ پیدا کیا جاتا ہے.علم معاشیات میں دو قسم کے سرمایہ کاری کا تصور موجود ہیں (1)Financial Investment اس کامطلب ایسی سرمای کاری جس سے آپ کی سرمایہ کاری کی وجہ سے دوسروں کوکام/ روزگار کرنےکے مواقع میسر آسکیں۔ مثلا گھر کی تعمیراور سڑکوں کی تعمیر (2) Economic Investment آسان مطلب یہ ہے کہ اپنی ذاتی سرمایے سے مزید منافع کمانا، جس سے صرف مالک کو ہی نفع پہنچ سکے۔ مطلب پلاٹس اور تعمیر شدہ مکانات کی خریدوفروخت میرے اپنے ایک کمزور اندازے کے مطابق ولمے کے بعد قریبی مذکورہ گاوں کے ہزاروں کو روزگارکرنے کے مواقع ملی، قابل غور بات یہ ہے کہ ولمے میں شہر کے مزدوروں کے لئے بھی ایک بہترین ذریعہ معاش بن گئ ،مزدور کو تعمیراتی،رنگ ساز کو رنگ کرنے کی،ڈرائیور کو ڈرائیونگ کی وغیرہ،مختصر یہ کہ ہرکام کرنے والے کے پاس اب ولمے میں کام کرنے کے 20 سے زیادہ مواقع ہیں۔ ولمہ کے تین اہم اور بنیادی مسائل حکومت کی طرف سے ولمے کو ایک خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس موقع کو استعمال میں لاکر لوگوں کے معاشی مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ تین بنیادی مسائل میں سے ایک (1) گورنمنٹ سکولز کا نہ ہونا،(2)بجلی کی عدم فراہمی اور(3) مزید نئے سڑکوں کی تعمیر ہیں۔ ولمہ کے علاقہ مکین نئے نومنتخب نمائندہ مٹھاخان کاکڑسے بھی یہ عرض کررہےہیں کہ وہ ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپناموثرکردار ادا کریں۔
369